Site icon Urduz Web Digest

گیلے ہاتھ ۔۔۔ geelay hath


گیلے ہاتھ ۔۔۔
وہ سامنے ہی کھڑا تھا میں عموما کوشش کرتا ہوں بس دور سے ہاتھ ہلا کر کام چلا لوں مگر وہ حاجی صاحب کے ساتھ ہی کھڑا باتیں کر رہا تھا مجھے حاجی صاحب سے کام تھا سو سیدھا چلا آیا اسلام و علیکم حاجی صاحب میں نے گرم جوشی سے ہاتھ بڑ ھایا
وا علیکم السلام حاجی صاحب ٹھٹکے پھر ہاتھ ملایا اور مسکرا کر احوال پوچھنے لگے میں نے ان سے ہاتھ ملانے کے بعد اسکی جانب بھی بڑھا دیا ہاتھ ۔۔۔
وہ ہاتھ ملا کر معذرت کرتا آگے بڑھ گیا 
میں بات کر کے سیدھا باتھ روم کی جانب بڑھا ہاتھ دھوے جلدی جلدی اور اپنی سیٹ کی طرف بھاگا در اصل اسکا تعلق دوسرے فرقے سے ہے وہ جنکو پاکستان میں کافر قرار دیا جا چکا ہے اور میں ہمیشہ اسی لئے ہاتھ ملانے کے بعد ہاتھ دھو لیتا ہوں کیوں کہ میں نمازی ہوں نا
حیدر یار موبائل کہاں ہے تیرا کب سے ٹرائ کر رہا ہوں اٹھا نہیں رہا نعمان نے پیچھے سے آ کر میرے کندھے پر ہاتھ رکھا میں نے گھبرا کر اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا
وہ مجھے یاد آیا باتھروم میں سنک پر بھول آیا میں فورا اٹھا
باتھروم کے دروازے پر اپنا نام سن کے ٹھٹکا
تیسری بار آیا ہوں پہلے احمد نے ہاتھ ملایا دھویا اب حیدر آگیا میں نے نظر انداز کر دینا تھا مگر وہ ہاتھ بڑھا چکا تھا
حاجی صاحب کسی کو بتا رے تھے
مگر حاجی صاحب احمد تو چلو کافر ہے حیدر تو نہیں
آپ نے اس سے ہاتھ ملا کر کیوں ہاتھ دھویا ؟ یہ آواز عیسا ائی خاکروب کی تھی
ارے یہ لوگ بھی کافر ہیں ہاتھ کھول ک نماز پڑھتے سینہ پیٹتے کوئی حرکت ہے مسلمانوں والی ؟
مجھ سے اس سے زیادہ سنا نہ گیا پلٹ آیا بعد میں جوزف سے منگوا لوں گا موبائل مجھے دکھ ہو رہا تھا میں حاجی صاحب کی بہت عزت کرتا تھا وہ بھی نفیس انسان تھے جوزف کی کافی مدد کیا کرتے تھے عموما اسلام میں اہل کتاب کے حوالے سے ہدایت پر مبنی حدیثیں آیتیں منہ زبانی یاد تھیں اور قرآن کو ماننے والا اہلبیت کا عاشق کافر ہونہہ
منافق کہیں کے میں غصے میں بھرا واپس اپنی سیٹ پر آیا تو احمد کھڑا میرے ٹیبل کے ٹشو باکس سے ٹشو نکال کے ہاتھ پونچھ رہا تھا
وہ میری ٹیبل کا باکس خالی ہو گیا تھا تو اچھا یہ لے ابھی باتھروم میں گیا تھا تو تیرا موبائل پڑا ملا یوں نہ چھو ڑا کر گم جایگا اتنا مہنگا موبائل وہ حسب عادت مسکرا کر کہہ رہا تھا میں با مشکل مسکرا کر شکریہ ادا کر پایا چور نظر سے اس کے گیلے ہاتھ دیکھے اور اپنا ٹشو مےلپٹا موبائل اٹھا کر اسکی ٹشو کی پرت اتارنے لگا ایک تکلیف دہ سوچ نے مجھے گھیر لیا کتنی عجیب بات ہے احمد حیدر کافر ہیں ایک حاجی کی نظر میں جسکا حج مقبول ہے یا نہیں اتنا بھی نہیں جانتا مگر اپنا علم اسے کامل لگتا ہاہاہا
نجانے ہم جسے کافر سمجھ رہے تھے وہ کافر ہے یا نہیں مگر ہم تینوں منافق ضرور تھے اور جانتے ہیں جہنم میں منافق اور کافر اکٹھے کر دیے جائیں گے وہ بھی سب سے نچلے درجے پر


اردوز ویب ڈائجسٹ کی تمام تحاریر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں بلا اجازت ان تحاریر کو استعمال کرنے پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔۔ از قلم واعظہ زیدی (ہجوم تنہائی) #اردو #اردوویب #ناول #hajoometanhai

Exit mobile version