ولیمے کی دلہن۔۔
سب کچھ پسند کا نہیں ہے
زیورات ۔۔ سسرال والے پرانے زمانے کے لائے۔ ہار تو پہنتے پہنتے کنڈا الگ ہوگیا۔۔
سنگھار میں بیس گہری لگا دی کالی لگنے لگی بلاوجہ
لباس ۔۔جو پسند آیا تھا کچھ زیادہ مہنگا تھا ساس نے بہانہ کرکے سستا والا دلوادیا۔
شادی کے سب لوازمات بھی پورےنہیں ہیں آدھے رشتے دار ناراض ہیں ولیمے پر کیوں نہیں بلایا۔ مہمانوں کے بچوں نے بھاگ دوڑ کرکے شوٹ کرنا مشکل کردیا ہےخوب دھام دھام سے تقریبات منعقد ہو رہی ہیں بہت خوشحال سسرال ہےمگر دل کے اتنے تنگ کہ ولیمے پر میکے والوں کو کم سے کم لوگ لانے کو کہا ہے اس پر شوہر سے صبح صبح لڑائی بھی ہوگئی۔
پھر بھی سب قسمت پر رشک بھی کر رہے
ہیںفوٹوگرافر: مسکرائیے
۔۔
۔۔دلہن:
https://hajoometanhai.blogspot.com
maca-vit-men-maca-vit-forte-bundle-of-2