Ludo Star Urdu alamati afsana

لوڈو سٹار

عجیب بات لگتی نا سمارٹ فون پر لوڈو سٹار کھیلنا

ہم چار پلے کھیل رہے تھے

وہ بھی ماسٹر والی

تین ہم مسلمان تھے ایک کافر

ہم تینوں کافر کو ہرانے کے لئے ایک ہو گیے

میری ہری گوٹیں تھیں

کافر کی سرخ ہم تینوں سرخ کے پیچھے پڑ گیے

دے دھنا دھن پیٹے جا رہے تھے

ایک دوسرے کو گوٹیں چھوڑ دیتے تھے اسکی سب سے پہلے پیٹ ڈالتے

پیٹ پیٹ کر اسکی سب گوٹیاں گھر پہنچا دیں

ہرا

ہم سب ہنسنے والے سمائلی بنا بنا کر چڑا بھی رہے تھے

میں نے کہا

شکر ہے الله کا

پیلی گوٹ والے نے کہا شکر ہے الله نے کافر پر برتری دی

میں ہر بار ،،،،،، کہہ کر پانسا گھماتا تھا چھے آجاتا تھا

میری پیشانی شکن آلود ہوئی

یہ تو غلط عقیدہ ہے

سرخ گوٹ والے کے دو چھے پانچ آیے

نیلی گوٹ والا ہنسا

الله ہمیشہ کافروں پر ہمیں سبقت دیتا ہے

ہمارے ………ہمیشہ کہتے آخر میں جیت حق کی ہوتی

کیا؟

میں اور پیلی گوٹ والا دونوں چیخے

تو کیا نیلی گوٹ والا بھی کافر تھا ؟

ہم دونوں چونک گیے تھے

سرخ گوٹ والا سیدھا نکلا میری پگنے کو تیار بیٹھی گوٹی پیٹ دی

ہم تینوں الگ بحث میں پڑ گیے

چیٹ پر مغلظات کا طوفان امڈ آیا

سرخ گوٹ اب پیلی گوٹ کو نشانہ بنیے تھی

میرا چھے ایک آیا

میں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ نیلی گوٹ پیٹ دی

عجیب بات تھی پیلی گوٹ والا بھی دھڑا دھڑ نیلی گوٹ پیٹ رہا تھا

اسکی سب گوٹیں گھر پھنچا دیں

سرخ گوٹ پگ گئی

تبھی میرے دو چھے اکٹھے آیے

میرا نشانہ اب کی دفعہ پیلی گوٹ بنی

میرے پاس کوئی چارہ نہ تھا سرخ گوٹ سب پگنے کے لئے گھر میں گھس چکی تھیں بس ایک پیلی گوٹ باقی تھی مجھے ہر صورت جیتنا تھا مجھے باری چاہے تھی

ایک اور سرخ گوٹ پگ گئی

پییلی گوٹ والا تلملا کر کچھ کہہ رہا تھا

نیلی گوٹ والا ہنسے جا رہا تھا سرخ گوٹ والا

اپنی آخری باری چل رہا تھا

اسکی ایک باری میں دیکھتے دیکھتے دونوں گوٹیں پگ گئیں

ہم تینوں بھونچکا دیکھتے رہ گیے وہ پہلے نمبر پر آگیا تھا تین گنا زیادہ سکے ملے تھے اسکو

Kesi lagi apko yeh kahani ? rate us below

Rating
Home » urdu afsancha

urdukahanicenter #urdukahanihaweli #urdukahaniradio #urdukahaniyaan #urdukahanistudio #urdukahanisangam #urdukahani01 #urdukahaniyancartoon #urdukahanizone #urdukahanidigest

https://desikimchi.com/from-start-to-finish-the-ultimate-derailment-cdrama-review/
chinese drama derailment full review
https://desikimchi.com/exploring-the-tale-of-abdullah-pur-ka-devdas-a-pakistani-drama-review/

Hye Rohingya Urdu short afsana about Rohingya muslims genocide

ہائے روہنگیا

Unraveling the Magic of Urdu Afsancha: Delve into the World of Urdu Short Fiction”

اسکی فیس بک بھری تھی۔۔ اسکی ٹائم لائن پر جائو تو رونگٹے کھڑے کر دینے والے مراسلے تھے۔۔ خون لاشیں ظلم بربریت۔۔ کہیں ٹکڑے ٹکڑے جسم تھے کہیں معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کرتے جابر شقی۔۔
وہ آن لائن تھا۔۔
اس نے فورا اسے پیغام بھیجا۔۔
یہ کیا بھیج رہے ہو دل خراب ہوگیا۔۔
جہادی نامی آئی ڈی نے فورا جواب دیا تھا۔۔
یار یہ برما کی تصاویر ہیں۔ دیکھو کتنا ظلم ہو رہا بربریت کی انتہا ہے مسلمانوں کو چیونٹی کی طرح مسل رہے ہیں۔۔ عورتوں بچوں کو بھی نہیں چھوڑ رہے شقی۔۔
اوہ۔۔ اس کو یاد آیا۔۔ عالمی برادری بھی اس مسلے پر آواز اٹھا رہی تھی۔۔
صحیح۔۔
اس نے بس اتنا ہی ٹائپ کرکے بھیجا آگے سے فوری جواب آیا۔۔
تم بھی شیئر کر و نا ۔۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس ظلم کی اطلاع پہنچے۔ یار ہم مسلمان ایک ہو جائیں تو مجال ہے دنیا ہمارا کچھ بگاڑ لے۔

۔

ہمم۔۔ اس نے سوچا اور شئیر کر دیا۔۔
اسے فوری اطلاع آئی۔۔ جہادی نے آپکے اشتراک کیئے گئے مراسلے کو پسند کیا۔۔ پھر شائد اس نے اسکی پوری ٹائیم لائن کے ہر مراسلے کو پسند کرنا شروع کیا۔۔
جہادی نے آپکے جون میں اشتراک کیے گیے مراسلے پر تبصرہ کیا ہے۔۔
اسکو نئی اطلاع آئی۔ اس نے فورا کھولی۔۔
یہ کیا؟ تو شیعہ ہے؟
اس نے فوری جواب دیا۔۔
نہیں بھئی۔۔ میں سنی ہوں۔

فورا اگلا تبصرہ آیا۔۔
پھر یہ ہٹا مراسلہ۔۔
کیوں۔۔ وہ حیران ہوا۔۔
یار دیکھ اس قول میں حضرت علی کے نام کے آگے رضی اللہ کی جگہ علیہ السلام لکھا ہے۔۔
اس نے غور سے دیکھا۔۔
اس نے تو بس خلیفہ کا قول دیکھ کر اشتراک کیا تھا۔۔
قول تھا۔۔
فتنہ اور فساد میں اس طرح رہو جس طرح اونٹ کا وہ بچہ جس نےابھی اپنی عمر کے دو سال ختم کیئے ہوں کہ نہ تو اسکی پیٹھ پر سواری کی جاسکتی ہے اور نہ ہی اسکے تھنوں سے دودھ دوہا جا سکتا ہو۔۔۔

تو ؟
اسے الجھن آئی۔۔
یار رضی اللہ لکھنا چاہیے حضرت علی کے نام کے ساتھ
خود تو نے تو رضی اللہ بھی نہیں لکھا۔۔ اس نے ٹوک دیا۔۔
اوہو۔۔ بحث مت کر ہٹا یہ مراسلہ گناہ گار ہو رہا ہے۔۔
جہادی کا فورا پیغام آیا۔

اسکے پاس دلیل تھی۔۔بہت سے علما متفق ہیں اس بات پر کہ حضرت علی کو علیہ السلام کہا جا سکتا ہے کہ رسول صلی اللہ و علیہ واآل وسلم کا نسب حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملتا ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور انکی اولاد پر درود و سلام بھیجا جاتا ہی ہے ۔۔وہ اہل بیت کو ماننے والا تھا سب سے بڑھ کر اس نے قول شئیر کیا تھا رضی اللہ یا علیہ السلام تو دیکھا بھی نہیں تھا پھر تھے تو وہ صحابی رسول پھر رسول کے داماد چچا زاد اہل بیت میں سے تھے انکا احترام اپنی جگہ تھا۔۔
اس نے سب کچھ لکھتے لکھتے مٹایا۔۔ اور بس اتنا سا تبصرہ لکھا۔۔
تو کہتا ہے نا ہم مسلمان ایک ہوجائیں تو مجال ہے دنیا ہمارا کچھ بگاڑ لے۔۔
میں کہتا ہوں مجال ہے جو تمام مسلمان ایک ہو جائیں۔

The End

Rating

urdukahanicenter #urdukahanihaweli #urdukahaniradio #urdukahaniyaan #urdukahanistudio #urdukahanisangam #urdukahani01 #urdukahaniyancartoon #urdukahanizone #urdukahanidigest

Home » urdu afsancha