Bewaqoof larki |urdu alamati kahani
- Syeda Vaiza Zaidi
- 0
- Posted on
بے وقوف لڑکی کی کہانی۔۔۔
وہ اس دن خوش تھی۔ بے تحاشہ خوش اتنا کہ جھوم اٹھی۔ جھومی یوں کہ چکر کھانے لگی۔ ہر چکر پر اسکا چہرہ بس ایک سرخوشی دکھاتا۔۔ مسکراہٹ کم سرخوشی جھلکاتا
خوش لڑکی نے سوچا۔۔ یہی تو زندگی ہے۔ میں جوان ، خوبصورت اور سب سے بڑھ خوش۔
بس یہی ایک پل یہی لمحہ یہیں محسوس ہونے والا جذبہ زندگی ہے بس یہیں اسی میں سب وقت گزار دوں۔۔
جھومتی مسکراتی وہ لمحہ بھر کو رک سی گئ۔۔
چہرے کا وہ تاثر ان مٹ ہوگیا۔۔
اس نے اسی پل میں ٹھہرنے کا فیصلہ جو کرلیا تھا۔۔ ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہزاروں سال بعد۔۔
اس تہزیب کے آثاروں میں یہ آخری نکلنے والا ثابت مجسمہ تھا ۔ مجسمہ ایک پتھر کی لڑکی کا تھا یا لڑکی کا پتھر کا مجسمہ۔
یہ اسکی اب تک کی سب سے بڑی دریافت ثابت ہو سکتی تھی۔ کھدائی تو سب ہی کر رہے تھے کروا رہے تھے اس نے زمین میں دھنسے اس پتھر کو مجسمہ سمجھا تھا۔ اپنی ماہرین کی ٹیم کو اسے کھوجنے نکالنے پر آمادہ کیا تھا۔ اور جب یہ پتھر باہر نکالا گیا تو دنیا کے آزاروں نے اسکی اصل ہیئت چھپا دی تھی۔ اس مجسمے کو اس کی ٹیم نے یکدم بے کار قرار دیا تھا۔ کسی قسم کی تہزیب کا عکس تلاشنا آسان نہ تھا اس پر وہ اس پرانے کھنڈرات سے ایسے نوادرات اکٹھے کر چکے تھے کہ اس سنگی مجسمے جس نے نہ سونے چاندی کی ملمع کاری کروا رکھی تھی نہ ہی اس پر کوئی متروک زبان کے سہی نقش کنندہ تھے اس بات کا اندازہ لگانا بھی مشکل تھا کہ آیا یہ کسی پرانی تہزیب کا حصہ ہے بھی یا کسی فنکار کا عام سا مجسمہ مگر وہ کھوجی طبیعت سے مجبور ضد کرکے اس مجسمے کو لیب لائی دن رات ایک کرکے مجمسے کو محفوظ کیا اسکے ایک ایک نقش سے دھول صاف کی اسکو اسکی اصل شکل میں واپس لانے میں دن رات ایک کیا او رجب مختلف کیمکلز لگا کر اس نے جانفشانی سے اسکے اصل خدو خال کھوج نکالے تو۔۔
جانا یہ ایک سرخوشی سے جھومتی مسکراتی لڑکی ہے جس پر زمانوں کی دھوپ گرد بے اثر رہی تھی آج بھی آب و تاب سے مسکرا رہی تھی۔
اس ماہر آثار قدیمہ نے یک ٹک اسے سرتاپا دیکھا۔پھر چہرے پر ثبت تاثر کو
پھر ٹھنڈی آہ بھری۔۔
یہ جب خوش ہوئی ہوگی تب سوچا ہوگا ایسی ہی رہ جائے۔
مگر اس خوشی کے بعد نہ اسے کوئی خوشی مل سکی نہ غم ایسی ہی رہ گئ بے چاری۔
اس بات سے ناواقف کہ
زندگی گزر جانے میں ہے۔۔ ٹھہر جانے میں نہیں۔۔
kesi lagi apko yeh kahani ? rate us below