Rafta Rafta ban gaya hay ansooun aahon ka shoq رفتہ رفتہ بن گیا ہے آنسوئوں کا آہوں کا شوق

Zauq e sukhan urdu shayari Zawwar Haider shamim poetry

رفتہ رفتہ بن گیا ہے آنسوئوں کا آہوں کا شوق

رفتہ رفتہ بن گیا ہے آنسوئوں کا آہوں کا شوق

تھا ہمیں بھی دوستو پھولوں کا خوشبوئوں کا شوق

کس کے دم سے ہے یہ سب ہنگامہ بزم وفا

شمع کی لو دیدنی ہے یا کہ پروانوں کاشوق

کچھ یونہی محروم ہیں مجبور ہیں ہم دل زدہ

کس کو ہوتا ہے تبسم چھوڑ کر آہوں کا شوق

پھول کو چوما کہیں سبزے پہ ماتھا رکھ دیا

دیکھنے کی چیز ہے موسم میں دیوانوں کا شوق

از قلم ذوار حیدر شمیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *