تکبر کی بو کہانی
یا خدا یہ کائنات کتنی بدبودار بنی ہے ..
لنڈا نے دونوں ہاتھوں میں سر تھام لیا گہری سانس لے کے خود کو ماحول کے اثر سے آزاد کرنا چاہا …
عجیب بات تھی وہ کوڑے خانے کے نزدیک کھڑی تھی اور گہری سانس لے رہی تھی …
کام کرتے خاکروب نے اسے اچنبھے سے دیکھا …
یہ تو وہ جانتی تھی اس گندگی کے ڈھیر سے جو مہک اٹھ رہی تھی وہ …
یاک …
اس کے پاس سے گزرتی دو سیاہ فام لڑکیوں نے بے اختیار کراہیت سے ناک ف رومال رکھا تھا …
اف کس قدر بدبو ہے یہاں … ایک بولی …
دوسری نے ٹھنڈی سانس بھری …
کس چیز کی بدبو؟
کوڑے خانے کی اور کس کی …حیرت
سے سیاہ فام لڑکی بولی
سے سیاہ فام لڑکی بولی
اور مجھے اس لڑکی کے پاس سے شدید بو آئی ہے …
دوسری نے مسکرا کے کہا …
یہ گفت و شنید اتنے فاصلے سے نہیں ہو رہی تھی کے لنڈا سن نہ پاتی حیرت سے اس سیاہ فام لڑکی کو گھورنے لگی …
میرے پاس سے بو آرہی ہے ؟
وہ لڑکی مسکرا دی …
ہاں …
ساری کائنات بدبودار لگ رہی ہے اپنی بو محسوس نہیں ہو رہی ؟
مرے پاس سے بو آرہی ہے؟
لنڈا کی حیرت کی انتہا نہ رہی
ہاں
لڑکی نے قطعیت سے کہا
تمہارے پاسس سے بدبو آرہی ہے …
۔۔۔
تکبر کی بو
ختم شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.
support us..
از قلم ہجوم تنہائی
اردوز ویب ڈائجسٹ کی تمام تحاریر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں بلا اجازت ان تحاریر کو استعمال کرنے پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔۔ از قلم واعظہ زیدی (ہجوم تنہائی) #اردو #اردوویب #ناول #hajoometanhai