عدت ……..امی کام والی اس اتوار کو پھر نہیں آئی بہت چھٹی کرتی ہے آپ نے سر پر چڑھا رکھا ہے اسےلبنیٰ نے خفگی سے اپنے دھونے والے کپڑے لا کر واشنگ مشین کے ساتھ رکھی کپڑوں کی ٹوکری میں ڈالے جو تقریبا ابل رہی تھی ایک ہفتے کے ان دھلے کپڑوں سےامی بھی ابو کے کپڑے اٹھائے ہوئے اسے ابلتی ٹوکری سے دو دو ہاتھ کرنے آئی تھیںبیٹا اسکا شوہر مر گیا ہفتے کو اسلئیے نہیں آئیامی نے افسوس سے کہا انھیں بھی آج ہی پڑوسن سے پتہ چلا تھا جہاں انکی کام والی ماسی برتن دھونے جایا کرتی تھیاوہ … لبنیٰ کو تاسف ہوانشیڑی تھا یہ تو ہونا ہی تھااس نے تبصرہ کرنا ضروری سمجھا امی خاموشی سے ٹوکری میں الجھی رہیںلبنیٰ کو خیال آیاتو کیا وہ اب عدت کے بعد آئیگی؟ ہمیں دوسری ماسی کا انتظام کرنا پڑیگا ؟اچھے کپڑے دھو لیتی تھی چو ر بھی نہیں تھی اب کیا کرینگے ہم؟اسے نئی فکر لاحق ہوئی تو بے تابی سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دیامی نے ایک نظر دیکھا پھر گہری سانس بھر کر بولیںکونسی عدت چھوٹے چھوٹے بچے ہیں کام نہیں کریگی تو کھائے گی کہاں سے افسوس کیلئے فون کیاتو کہہ رہی تھی اس بار جمرات کو مشین جائوں گی ۔۔۔
ختم شد۔۔۔۔۔۔
….
اردوز ویب ڈائجسٹ کی تمام تحاریر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں بلا اجازت ان تحاریر کو استعمال کرنے پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔۔ از قلم واعظہ زیدی (ہجوم تنہائی) #اردو #اردوویب #ناول#
visit: hajoometanhai
Rate us