منافع
انکا تو دھیان بھی نہیں گیا تھا اس طرف انکے دوست نے توجہ دلائی
انکی چلتی ہوئے سڑک پر کریانے کی دکان تھی
کچھ مہینوں سے جانے کیوں کاروبار میں کچھ مندہ تھا لوگ بڑے مارٹ میں جا کر شاپنگ کرنا پسند کرنے لگے تھے کہ کیا کچھ نقصان ہوا انکو تبھی دوست نے کہا ایک آدھ مہینہ دو نمبر مال رکه لو
انہوں نے خود تو حج نہیں کیا تھا مگر دو نمبر کام بھی نہیں کیا تھا بات مگر دل کو لگی
ایک مہینہ جم کر بکا مال کچھ پرانے گاہک ایک دو چیزیں واپس کرانے آیے بھی
انہوں نے معذرت کر کے نیا سامان دے دیا آدھی قیمت پر خوشی خوشی لوٹ گیے مگر چلتی ہوئے سڑک پر انکی کریانے کی دکان تھی کون کون آتا واپس کس کو یاد رہتا
پورے پچاس ہزار بچے دیگر معمول کے منافع کے علاوہ
وہ خوشی خوشی گن رہے تھے
تبھی موبائل بجا
انہوں نے فون سنا تو حواس باختہ ہو گے
انکے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا ہاسپٹل سے کال تھی
ریسپشن پر بیتابی سے ایک بوڑھا ایکسیڈنٹ کیس کی تفصیل پوچھ رہا تھا ڈاکٹر
نے تسلی دی اسکے بیٹے کی جان بچ گی تھی بر وقت ہاسپٹل لانے سے مگر کچھ ٹیسٹ ہونے تھے اور ایک چھوٹا سا
آپریشن …
ڈاکٹر نے ایک فارم دیا
اسے پر کر لیں
کانپتے بوڑھے ہاتھ فارم فل کرنے لگے
تقریبا بارہ ہزار ابھی جمع کرانے تھے ٹیسٹوں اور دیگر آپریشن کے اخراجات کی تفصیل بھی لکھی تھی
انہوں نے جلدی سے سب کو جمع کر کے کل رقم کا تخمینہ لگایا تو پچاس ایک ہزار بن گیے تھے
اردوز ویب ڈائجسٹ کی تمام تحاریر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں بلا اجازت ان تحاریر کو استعمال کرنے پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔۔ از قلم واعظہ زیدی (ہجوم تنہائی) #اردو #اردوویب #ناول #hajoometanhai