mujhay meray lafzoun main talaashnay walo

Hajoom E Tanhai Zauq e sukhan urdu shayari

مجھے میرےلفظوں میں تلاشنے والو۔۔
ختم ہوئی تمہاری تلاش کہ نہیں۔۔
میری تحریر میں موت ہے جذبوں کی کئی۔۔
ملی تمہیں بھی کوئی لاش؟۔۔ کہ نہیں۔۔
مجھے کرید کے جانو گے جان تو جا چکی کب کی۔۔
ملا پھر تمہیں کوئی صاحب فراش؟۔۔ کہ نہیں۔۔
چھیڑ بیٹھنا کسی قلندر کو پھر چھوڑنا اسکو حال پہ۔۔
کبھی کی ہےتم نے ایسی غلطی فاش ؟ کہ نہیں۔۔
مانوس ہو کے کسی سے جانا کیا ہوتے معنی اجنبیت۔۔
کسی سے مل کے سوچا؟نہ ملے ہوتے کاش؟۔۔ کہ نہیں۔۔
تعلق تو رکھتاہو مگر ناطے توڑدیتا ہو جودل۔۔
کیا اسکو کہہ سکتے ہیں اوباش ؟۔۔۔ کہ نہیں۔۔
جیبیں خالی ہوں مگر الفت سے مالا مال ہو جو شخص۔۔
محفلوں میں ذکر ہو تا ہوجسکا کہلا سکتا ہےقلاش ؟ کہ نہیں۔۔
دل لگی میں لگائے دل جلائے دل مگر بس اپنا ہی۔۔۔
سیاہ قلب، مگر بدن پاک کہلائے گا بدمعاش ؟ کہ نہیں۔۔۔
سبھی تو تنہائی میں غمگین ہوا نہیں کرتے ہیں۔۔
ہجوم میں ملا کبھی کوئی خوش باش؟۔۔ کہ نہیں۔

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *