mumkin nahi taskeen ay hamdam dil rota hay ro lenay de
- Syeda Vaiza Zaidi
- 0
- Posted on
ممکن نہیں تسکین اے ہمدم دل روتا ہے رولینے دے
میں زیست کا حاصل کھو ہی چکا اس زیست کو بھی کھو لینے دے
جب درد ہی دل کو بھایا ہو پھر چارہ گری سے کیا حاصل
برباد میں ہوتا جاتا ہوں برباد مجھے ہو لینے دے
وہ احد تمنا ختم ہوا ، یادوں کا سہارا باقی ہے
اس وادی رنگین میں دل ایک لمحہ سہی کھو لینے دے
دساز ستارے تھک بھی چلے آنکھوں میں اتنی رات کٹی
اے درد مسلسل تھم بھی سہی کچھ دیر ذرا سولینے دے
از قلم زوار حیدر شمیم