عدت ۔۔۔Iddat

Afsanay (short urdu stories)
 
عدت ……..
امی کام والی اس اتوار کو پھر نہیں آئی بہت چھٹی کرتی ہے آپ نے سر پر چڑھا رکھا ہے اسے 
لبنیٰ نے خفگی سے اپنے دھونے والے کپڑے لا کر واشنگ مشین کے ساتھ رکھی کپڑوں کی ٹوکری میں ڈالے جو تقریبا ابل رہی تھی ایک ہفتے کے ان دھلے کپڑوں سے 
امی بھی ابو کے کپڑے اٹھائے ہوئے اسے ابلتی ٹوکری سے دو دو ہاتھ کرنے آئی تھیں 
بیٹا اسکا شوہر مر گیا ہفتے کو اسلئیے نہیں آئی
امی نے افسوس سے کہا انھیں بھی آج ہی پڑوسن سے پتہ چلا تھا جہاں انکی کام والی ماسی برتن دھونے جایا کرتی تھی 
اوہ … لبنیٰ کو تاسف ہوا 
نشیڑی تھا یہ تو ہونا ہی تھا 
اس نے تبصرہ کرنا ضروری سمجھا امی خاموشی سے ٹوکری میں الجھی رہیں 
لبنیٰ کو خیال آیا
تو کیا وہ اب عدت کے بعد آئیگی؟ ہمیں دوسری ماسی کا انتظام کرنا پڑیگا ؟
اچھے کپڑے دھو لیتی تھی چو ر  بھی نہیں تھی اب کیا کرینگے ہم؟
اسے نئی فکر لاحق ہوئی تو بے تابی سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی 
امی نے ایک نظر دیکھا پھر گہری سانس بھر کر بولیں 
کونسی عدت چھوٹے چھوٹے بچے ہیں کام نہیں کریگی تو کھائے گی کہاں سے افسوس کیلئے فون کیاتو کہہ رہی تھی اس بار جمرات کو مشین جائوں گی ۔۔۔

 ختم شد۔۔۔۔۔۔

 

….

اردوز ویب ڈائجسٹ کی تمام تحاریر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں بلا اجازت ان تحاریر کو استعمال کرنے پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔۔ از قلم واعظہ زیدی (ہجوم تنہائی) #اردو #اردوویب #ناول#

 

 

 

visit: hajoometanhai

Rate us

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *