s
آپ سب کے بے حد اصرار پہ ایک نئی رومانٹک کہانی۔۔۔۔
اچانک سے لڑکی کے اپنے ایجاد کردہ فون پہ روشنی جگمگائی، اس نے دیکھا تو اس کے مریخ والے کزن کا میسج تھا، دل میں یکایک ایک انجانی خوشی و مسرت کا احساس ابھرا، اس نے میسج دیکھا “چاند سے پیاری لڑکی کو جشنِ آزادی مبارک”، میسج پڑھ وہ بے اختیار مسکرا اٹھی، اس کے مسکرانے سے ہونٹوں کے درمیان سے اس کے دانتوں کی جھلک نظر آئی، اس جھلک سے اس قدر روشنی پھوٹی کہ یکدم سے اس روشنی سے پورا گاوں جگمگا اٹھا، گاوں کے لوگ سمجھ گئے کہ “جہنمیلا ” مسکرا رہی ہے،
اس نے موبائل جونہی رکھا تو بیٹری لو کی وارننگ آئی، “افففوہ گاوں کا ٹرانسفارمر تو پچھلے چھ دن سے خراب ہے، اب کل چودہ اگست ہے، کس طرح ہوگا سب کچھ”، وہ بہت حساس مزاج کی مالکہ تھی اسے خود سے زیادہ دوسروں کی فکر رہتی تھی، اسی کشمکش میں وہ جمپ لگا کر اٹھی اور بجلی کے مخملی پول پر چڑھ گئی۔
دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد اس نے ٹرانسفارمر ٹھیک کر دیا۔
گاوں کی بجلی بحال ہوگئی
اس نے گھر آکر شکرانے کے طور پہ 20 منٹ میں 200نفل ادا کئے۔۔
پھر جاکر اس نے اپنا موبائل چارجنگ پہ لگایا، جب تک موبائل چارج ہوتا اس نے سب بہن بھائیوں اور اپنے ابا کے ہرے اور سفید کپڑے سلائی کیے، ۔
اس کی لمبی لمبی مخروطی انگلیوں پہ سلائی جچتی بھی بہت تھی، جونہی سب کے کپڑے اور گاؤں کے ہر گھر کی چھت پہ لہرانے کے لئے جھنڈے سلائی کرکے فارغ ہوئی تو اسے یاد آیا کہ اسے ابا کے سنگ مرمر جیسی ٹنڈ پر مہندی بھی لگانی ہے 😄وہ ایک چھلانگ لگاکر دوڑی اور گاؤں کے پیچھے جنگل سے مہندی کے پتے توڑ کے لائی پتے پراسس سے گُذار کے مہندی تیار کی اور پندرہ منٹ کے اندر
پہلے اس نے اپنے ہاتھوں پہ مہندی لگائی، ابا کی ٹنڈ رنگی اور مہندی لگا نے کے بعد اس نے اپنے چھوٹے بھائیوں کے بال کاٹے، وہ پارٹ ٹائم موچی جو تھی، اتنی دیر میں موبائل بھی چارج ہوچکا تھا، اس نے میسج کمپوز میں اپنے مریخ والے کزن کا نمبر لگایا، نمبر دیکھتے ہی اس کے رخساروں پہ حیا کی سرخی دوڑ گئی، میسج کمپوز کرتے ہوئے اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے، دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔۔ پھیپھڑے پھولنے لگے۔۔۔، اس نے اپنے کزن کو “خالی میسج” کیا کیونکہ وہ سمجھتی تھی کہ پاکیزہ جذبات کے اظہار میں الفاظ کی کھرچن ضروری نہیں ہوتی۔۔۔۔
اور اسی لئے اپنے مہندی لگے ہاتھوں کی جگہ ابا کی مہندی لگی ٹنڈ کی تصویر کزن کو روانہ کردی کیونکہ کے اسے کامل یقین تھا کہ اسکا دیوانہ اسکے ہاتھوں کی چُمی لیکر اسکی پاکیزہ محبت کو ناپاک کرنے کی کوشش ضرور کریگا
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
Kesi lagi apko phurteeli heroin ki pehli qist? Rate us below
#پھرتیلی_ہیروئن_ناول