wafa sirf qisay kahani talak hay

Zauq e sukhan urdu shayari Zawwar Haider shamim poetry

وفا صرف قصے کہانی تلک ہے، وفا ایک نے در حقیقت نہیں کی 
ہوس  نے تقدس  کا روپ  دھارا کسی نے کسی سے محبّت نہیں کی 

کھلے زخم پھولوں بھری محفلوں میں ، جلے دیپ پلکوں پہ 
تنہائیوں میں 
گوارہ کیا سب بارے حوصلے سے ، تمہیں بھول جانے کی ہمت نہیں کی 

بہ زعم وفا یا بہ نام محبّت ستم بھی اک انداز جانا کرم کا 
انھیں ہم سے اب یہ شکایات ہی ہے کہ ہم نے کبھی کچھ شکایت نہیں کی 

محبّت کی راہوں میں کانٹے ہی کانٹے گلوں کے عوض ہم نے چھانٹے ہی کانٹے 
ہے زخموں سے سینہ گلستاں گلستاں ہواؤں بہاروں کی منت نہیں کی 

وفا کی تو کانٹوں کو دل سے لگایا خلش کو بھی خوشبو کی ہمسر بنایا 
گھڑی دو گھڑی کو جو دامن  سجا دیں کبھی ایسے پھولوں کی حسرت نہیں کی 


از قلم زوار حیدر شمیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *