بھاری سامان اٹھاتا مزدور ہانپتا ہوا سیدھا ہوا مجھے سے بولا۔۔
باجی اس چوکی کو صاف کر لیں بہت جالے ہیں۔۔
اب میں اس پھیلے سامان کے ساتھ جھاڑن کہاں ڈھونڈتی۔۔
آپ اسکو ایسے ہی لے جاکر رکھ دیں میں خود صاف کر لوں گی۔۔
اس نے چپ ہو کر اٹھالیا۔۔ آگے بڑھ کر اسے فرش پر کوئی پرانا کپڑا ملا اس سے اٹھا کر جھاڑ نا شروع کر دیا۔۔
میں نے کہا بھی رہنے دیں۔۔
آپکا کام ہی آسان کر رہا ہوں۔۔ اس نے کہا
میں چپ ہو گئ۔۔
اس نے جھاڑا اور دوبارہ چوکی اٹھاتے ہوئے جانے کیا خیال آیا ہنس کر بولا۔۔
باجی آج تک اپنی گھر والی کیلیئے اتنا وزن نہیں اٹھایا ۔۔