bala say ghair lia andheron bagolon nay
- Syeda Vaiza Zaidi
- 0
- Posted on
بلا سے گھیر لیا اندھیروں بگولوں نے
مرے جنوں کو ہوا دی ہے چند پھولوں نے
خراب حال ہو تم بھی ، مگر نصیبوں سے
مجھے تو دن یہ دکھایا میرے اصولوں نے
بہار رنگ سمن زار ہے مری منزل
یہ بات الگ ہے کہ الجھا لیا ببولوں نے
بکھر گئی ہیں کیوں یونہی اتنی پنکھڑیاں
بھری بہار کو طعنہ دیا ہے پھولوں نے
چمن تلک تھی سب اہل چمن کی دلداریاں
قفس میں اس بندھائی ہے کچھ بگولوں نے
ہزار اصول ہوئے جذب شوق پر صدقے
ہزار نام دیے شوق کو اصولوں نے
وفا سے مضحکہ اہل جور بھی دیکھا
وفا کے نغمہ سراؤں نے دل ملولوں نے
از قلم زوار حیدر شمیم